ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: امتحان میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کے خوف سے طالبہ نے کرلی خودکشی

بنٹوال: امتحان میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کے خوف سے طالبہ نے کرلی خودکشی

Sun, 15 Mar 2020 12:33:52    S.O. News Service

بنٹوال،15/مارچ (ایس ا و نیوز) بنٹوال کے امتاڈی میلینا علاقے میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں ایم بی اے کی طالبہ نے صرف اس وجہ سے خودکشی کرلی، کیونکہ اسے خوف تھا کہ امتحان میں اس کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہے گی۔

مہلوک طالبہ کا نام رکشیتا (23سال) بتایا گیا ہے جو ایک نجی کالج میں ایم بی اے پہلے سال میں زیر تعلیم تھی۔ اس نے اپنا فرسٹ سیمسٹر امتحان ابھی حال ہی میں دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشیتا کو خوف تھاکہ وہ اچھے نمبرات لانے میں ناکام رہے گی، اسی وجہ سے اس نے اپنے چوڑی دار کے ڈوپٹے سے پھندا لگاکر گھر کے کچن روم میں خود کشی کرلی۔

بنٹوال سٹی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اویناش نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔


Share: